نظام آباد کی سڑکیں سنسان

نظام آباد:19؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاستی حکومت کی جانب سے منعقدہ سروے کی وجہ سے ضلع نظام آباد کے اہم شہروں کی اہم سڑکیں سنسان نظر آرہی تھی۔ نظام آباد کی مصروف ترین سڑکیں اسٹیشن روڈ، دیوی روڈ، بودھن روڈ،اعظم روڈ، گنج ودیگر علاقوں کی سڑکیں آج صبح سے سنسان نظر آرہی تھی ۔عام دنوں میںان سڑکوں پر ٹرافک کی وجہ سے عوام کو چلنا پھر نا بھی مشکل ہوجاتا ہے لیکن سروے کی وجہ سے یہ سڑکیں سنسان نظر آرہی تھی۔ سروے میں اپنے ناموں کے اندراج کیلئے عوام گھروں تک ہی محدود رہ گئے اور تمام کاروباری ادارے مکمل طورپر بند رکھے گئے۔