نظام آباد پارلیمانی حلقہ سے این آر آئیز کو مواقع

نظام آباد:22؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )حلقہ پارلیمان نظام آباد کیلئے اب تک 16مرتبہ انتخابات منعقد کئے گئے تمام منتخب ارکان پارلیمنٹ غیر مقامی رہے یا پھر وہ این آر آئی رہے ۔جن میں قابل ذکر اتما چرن ریڈی، مدھو یاشکی گوڑ کے علاوہ موجودہ رکن پارلیمان کے کویتابھی ہے ۔رکن پارلیمنٹ کے کویتا نے ایم ایس کی تعلیم حاصل کی اور امریکہ میں سافٹ ویر کمپنی میں ملازمت کی1999 ء سے 2005 ء تک امریکہ میں قیام پذیر رہی اور وطن کی واپسی کے بعد اپنے والد کے ساتھ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کیا اور تلنگانہ جاگرتی کا قیام عمل میں لایا اور ضلع نظام آباد کے علاوہ تلنگانہ کے اضلاع میں بتکماں تہوار کو روایتی انداز میں مناتے ہوئے تلنگانہ کی تہذیب کو عام کرنے کی کوشش کی اور خواتین میں اپنی ایک شناخت قائم کرلی ۔ کویتا سے قبل منتخب مدھو یاشکی گوڑ بھی این آر آئی ہیںاور ان کا تعلق ضلع نلگنڈہ سے ہے ۔وہ امریکہ میں انٹر نیشنل ٹریڈ کنسلٹنٹ قیام کرتے ہوئے وہیں مقیم تھے۔2004 ء کے انتخابات میں انہو ںنے ضلع میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کیا اور 2004 ء ، 2009 ء میںنظام آباد سے پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے ان سے قبل 1996 ء میں نظام آباد ضلع سے تعلق رکھنے والے آتما چرن ریڈی بھی این آر آئی ہیں لیکن ان کا تعلق نظام آباد ضلع سے ہے تینوں این آرآئیز ضلع سے منتخب ہوئے تو غیر مقیم افراد کو بھی نظام آباد میں رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے منتخب ہونے کا موقع حاصل ہوا ہے گجرات سے تعلق رکھنے والے ہریش چندرا ہیڈے تین مرتبہ نظام آباد سے رکن پارلیمان سے منتخب ہوئے ہیں یہ 1952 ء، 1957 ، 1962 میں تین مرتبہ نظام آباد سے منتخب ہوئے تو کریم نگر سے تعلق رکھنے والے رام گوپال ریڈی 1971 ء میں پارلیمنٹ کے ممبر کی حیثیت سے منتخب سے قبل 1962 ء میں بودھن کے ایم ایل اے کی حیثیت سے منتخب ہوئے تھے یہ نظام شوگر فیکٹری کے ملازم کی حیثیت سے خدمت انجام دی تھی انہوںنے ایک مرتبہ ایم ایل اے کی حیثیت سے اور تین مرتبہ 1971، 1977 ،1980 ء میں تین مرتبہ رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے منتخب ہوئے ہیں ضلع نظام آباد سے ہمیشہ ہی غیر مقیم افراد منتخب ہوتے آرہے ہیں ہریش ہیڈے کے علاوہ رام گوپال ریڈی، مدھو یاشکی گوڑبھی غیر مقیم ہے جبکہ کویتا نظام آباد کی بہو ہے نظام آباد سے تعلق رکھنے والے ایم نارائن ریڈی 1967 ء میں رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے منتخب ہوئے تو ٹی بالا گوڑ1984ء اور 1989 ء میں اور کیش پلی گنگاریڈی 1991ء،1998 ء اور 1999ء میں منتخب ہوئے ہیں ۔16 مرتبہ منعقدہ انتخابات میں 3 مرتبہ این آرآئیزتو گجرات سے تعلق رکھنے والے ہیڈے کو 3 مرتبہ، رام گوپال ریڈی کو 3 مرتبہ ، مدھویاشکی گوڑ کو 2 مرتبہ موقع حاصل ہوا ہے۔
٭٭٭