نظا م آباد :12 ؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )حلقہ پارلیمان نظام آباد میں جملہ 68.10%رائے دہی ہوئی ہے ۔ واضح رہے کہ نظام آباد پارلیمانی حلقہ سے 185 امیدواروں نے مقابلہ کیا تھا جس کے باعث الیکشن کمیشن نے صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک رائے دہی منعقد کی تھی اور شام 6 بجے تک رائے دہی کا سلسلہ جاری رہا۔ اور سب سے کم رائے دہی نظام آباد (اربن ) میں ہوئی ۔ آرمور میں 70 فیصد ، بودھن میں 71.79، نظام آباد (اربن ) میں 52.50% ، نظام آباد ( رورل ) میں 71.53 ،بالکنڈہ میں 71.81فیصد ، کورٹلہ 69.03فیصد ، جگتیال 70.05 فیصد رائے دہی ہوئی ہے ۔نظام آباد پارلیمانی حلقہ کے 7 اسمبلی حلقوں میں جملہ 15,52,838 ان میں سے 10,57,483 افراد نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ نظام آباد پارلیمانی حلقہ کے نظام آباد ( اربن ) میں انتہائی کم ووٹوں کی تعداد کے باعث سیاسی قائدین میں تشویش پائی جارہی ہے جبکہ نظام آباداربن میں زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں کے قائدین نے انتخابی مہم چلانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھا تھا ۔ اس کے باوجود بھی کم تعداد میں رائے دہی سے مایوسی کا اظہار کررہے ہیں ۔ ان میں نظام آباد ( اربن ) میں انتہائی کم اور اقلیتی علاقہ میں اور بھی کم رائے دہی ہونے سے تشویش کا اظہا ر کیا جارہا ہے ۔