تیسرے مرحلے کیلئے عملے کا تقرر، انتخابی مبصر ابھیشا بھسٹ مقرر
نظام آباد :یکم ؍ مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کاماریڈی نظام آباد اضلاع میں منعقدہ تیسرے مرحلہ کے انتخابات کیلئے ضرورت کے مطابق عملے کا تقرر کے بارے میں ضلع کے آبزرور شریمتی ابھیلاشا بھسٹ کی نگرانی میں ضلع کلکٹر نے عمل کو پورا کیا ۔ نظام آباد ضلع میں تیسرے مرحلہ میں آرمور ڈیویژن کے 11 منڈلوں میں 124 ایم پی ٹی سی ، 11 زیڈ پی ٹی سی نشستوں کیلئے انتخابات ہورہے ہیں ۔ اس کیلئے صرف 39 پولنگ مراکز انتخابات کی انجام دہی کیلئے 767 سی اوز ، 767 ایم پی اوز ، 2930 پولنگ عملہ کا تقرر کیا جارہا ہے ۔ دوسرے مرحلہ کے عمل کے بارے میں ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن رائو نے بتایا کہ تیسرے مرحلہ کے انتخابات میں 400 ووٹروں پر ایک پولنگ بوتھ جملہ 116 پولنگ مراکز اور 400 سے زائدمشتمل ووٹروں کیلئے 525 پولنگ مراکز اور ایک اے پی او کا تقر ر اور3 دیگر عملہ کا تقرر 400 سے زائد پولنگ بوتھ پر ایک اے پی او 4 دیگر عملہ کا تقرر کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کے تیسرے مرحلہ میں 20 فیصد ریزرو کے علاوہ 767سی اوز جملہ 2930 عملہ کا تقرر کیا جارہا ہے ۔ کاماریڈی ضع میں تیسرے مرحلہ میں یلاریڈی ڈیویژن کے گندھاری ، لنگم پیٹ ، ناگی ریڈی پیٹ ، یلاریڈی ، بانسواڑہ ڈیویژنوں کے پٹلم منڈلوں میں انتخابات کیلئے عملہ کا تقرر کیا جارہا ہے ۔ اس بارے میں ضلع کلکٹر ستیہ نارائنا ، ضلع کے آبزرور ابھیلاشا بھسٹ کی نگرانی میں عمل کو مکمل کرتے ہوئے ضلع میں تیسرے مرحلہ میں 382 پولنگ مراکز ہے ان میں 120 پولنگ مراکز میں 400 پرمشتمل فی پولنگ بوتھ ہے ۔ 262 پولنگ مراکز میں 400 سے 600 تک ووٹرس ہے ۔ زائد 20 فیصد کے علاوہ ریزرو کے منجملہ 460 سی ای اوز ، 460 اے پی اوز کے علاوہ 1696 دیگر ملازمین کا تقرر ضلع میں جملہ 2616 پولنگ عملہ کا تقرر کیا جائیگا۔ اس موقع پر ڈی آر او انجیا ، ضلع پریشد سی ای او گویند کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔