نظام آباد:2؍ اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایم ایچ او ڈاکٹر محمد سراج الدین نے نظام آباد کے دیوی روڈ، مارواڑی گلی، شیواجی نگر، بڑا بازارو دیگر علاقوں میں ٹفن سنٹروںاور ہوٹلوں پر دھاوے کرتے ہوئے 20 لاکھ روپئے جرمانہ عائد کئے۔ ایم ایچ او ڈاکٹر سراج الدین نے بتایا کہ شہر میں مختلف علاقوں میں میونسپل کارپوریشن کا عملہ غیر مجاز طریقہ سے پلاسٹک کے استعمال بغیر لائسنس کے ٹفن سنٹرس چلائے جانے پر دھاوے کئے گئے ۔شیواجی نگر کے اوشا ملٹی پلکس ٹاکیز کے کینٹین میں تنقیح کرنے پر ناکارہ پکوان اور کھانے کی اشیاء کچرے کے قریب رکھ کر فروخت کرنے اور ٹاکیز کے مالک پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بغیر اجازت ٹاکیز میں کینٹین چلانے پر 30 ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیااور جنریٹر پارکنگ مقام پر رکھنے پر ایک ہزار روپئے علیحدہ طورپر جرمانہ عائد کیا۔ پھولانگ کے علاقہ میں انگیتی ہوٹل پر تنقیح کرنے پر ناکارہ کھانے کی اشیاء کو محفوظ کرنے اور کولڈرنکس کی تاریخ ختم ہونے پر فروخت کرنے پر اسے ضائع کردیا۔ ناکارہ کھانے کی اشیاء فروخت کرنے پر انگیتی ہوٹل کے مالکین سے 5 ہزار روپئے جرمانہ وصول کیا۔ اس دھاوں میں سینٹری انسپکٹر ساجد، وینکٹ رامنا، دھنا گوڑو دیگر ملازمین بھی موجود تھے۔