نظام آباد :4 ؍اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قرضوں کے بوجھ کو تاب نہ لاتے ہوئے ایک کسان نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ ضلع نظام آباد کے بالکنڈہ منڈل کے مینڈورہ میں پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب امر سنگھ کو مینڈرہ میں دو ایکر زمین تھی اور ایک ایکر زمین خریدی تھی اس کے علاوہ مزید چار ایکر زمین قول پر لیا تھا حال ہی میں اپنی دختر کی شادی کی تھی ۔ گذشتہ دو ہفتہ سے بارش نہ ہونے کی وجہ سے مکئی ، سویا اور ہلدی کی کاشت متاثر ہوگئی تھی ۔ حکومت کی جانب سے دوپہر کے وقت میں برقی سربراہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے صبح 6 بجے سے 3 گھنٹے اور صبح کی اولین ساعتوں 3 بجے تا ڈھائی بجے کے درمیان 3 گھنٹے برقی سربراہ کیا جارہا ہے اور پانی نہ ہونے کی وجہ سے فصل متاثر ہورہی تھی ۔ قرضوں کے بوجھ اور فصل کی تباہی سے دلبرداشتہ ہوکر امرسنگھ نے اپنے مکان میں فیان سے پھانسی لے لی اور اس وقت امرسنگھ کی بیوی اور بچے زرعی کام میں مصروف تھے ۔ گھر پہنچ کر دیکھا تو امرسنگھ سے فیان سے لٹک رہا تھا قرضوں کے بوجھ سے تاب نہ لاتے ہوئے امرسنگھ روزگار کے حصول کیلئے خلیج بھی گیا ہوا تھا لیکن یہاں پر بھی کام نہ ملنے پر چھ ماہ قبل وطن واپس ہوگیا تھا اور 2لاکھ روپئے کے قرض کے بوجھ کو تاب نہ لاتے ہوئے خودکشی کرلی۔ سب انسپکٹر مینڈورہ وینکٹیشورلو اطلاع کے ملتے ہی مقام حادثہ کو پہنچ کر ضابطہ کی کارروائی کی اور اس کیس کو درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔