نظام آباد میں محکمہ آبکاری کے دھاوے

نظام آباد :20؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر نظام آباد کے خلیل واڑی میں واقع ایک اسکائن سنٹر کے بالائی منزل پر پولیس نے دھاوا کرتے ہوئے قمار بازی کرنے والے 10 افراد کو تحویل میں لیتے ہوئے ان کے قبضہ سے ایک لاکھ روپئے برآمد کیا ۔ Iٹائون پولیس کی اطلاع کے بموجب باوثوق ذرائع کے خلیل واڑی میں واقع میں ایک اسکائن سنٹر کی بالائی منزل پر قمار بازی کا اڈہ چلایا جارہا تھا جس پر پولیس نے دھاوا کرتے ہوئے 10افراد کو تحویل میں لینے کے علاوہ سیل فونس ، نقد رقم ایک لاکھ 2 ہزار روپئے برآمد کیا ۔ پولیس کو میڈیکل شاپ کے متصلہ مکان میں قمار بازی کی اطلاع ملی تھی لیکن میڈیکل شاپ کے متصلہ علاقہ کے بجائے اسکائننگ سنٹر کے بالائی منزل پر قمار بازی کا اڈہ چلایا جارہا تھا پولیس نے اس خصوص میں مقدمہ درج کرلیا اور 10 افراد کے خلاف کارروائی کی ۔ قمار بازی کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔

نظام آباد میں بی ایس این ایل
ملازمین کی ریالی
نظام آباد :20؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بی ایس این ایل ( بھارت سنچار نگم لمیٹیڈ ) ملازمین کے مطالبہ کی یکسوئی کا مطالبہ کرتے ہوئے بی ایس این ایل ملازمین سے سنچار بھون کے روبرو صبح سے دو دنوں سے اپنی ہڑتال کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ یونین کے قائدین شیخ مستان علی، نارائنا، رام کمار، سندیپ، وینکٹی گوڑ، رادھا کرشن و دیگر نے بتایا کہ حکومت خانگیانہ شعبہ کے حوالے کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔ جس کی وجہ سے بی ایس این ایل کو نقصان ہورہا ہے۔ ملک گیر سطح پر بی ایس این ایل کے سینکڑوں ایکر اراضیات ہے اور یہ خالی پڑی ہوئی ہے۔ لینڈ مینجمنٹ پالیسی کو اختیار کرنے کی پرائیوٹ کمپنیوں کو فروغ دینے کے بجائے بی ایس این ایل کی جانب سے اقدامات کریں تو بہتر ہوگا۔