نظام آباد میں عادی سارق گرفتار

نظام آباد:14؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نظام آباد کے مستقر کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا گیا۔ یہ بات ٹائون سی آئی نرسنگ یادو نے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ ارسہ پلی کے پشو رام چند دنوں سے حیدرآباد کے فتح نگر میں مقیم ہے اور یہ سرقہ کی وارداتوں میں ملوث تھا اس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے حیدرآباد پہنچ کر اس کے بارے میں تفصیلات حاصل کی اور اسے چالاکی کے ساتھ تحویل میں لیتے ہوئے پوچھ تاچھ کرنے پر پتہ چلا کہ نظام آباد Iٹائون کے علاقہ ببولی ویدھی،IIٹائون کے علاقہ گاجل پیٹ، کوٹ گلی، Vٹائون کے علاقہ ناگارام کے علاوہ حیدرآباد کے بالا نگر میں سرقہ کی واردات انجام دی اس کے بعد سے پولیس نے 10 تولہ سونا،50 گرام چاندی کی اشیاء برآمد کی اور اسے گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا گیا۔