نظام آباد میں عادی سارق گرفتار

نظام آباد:یکم ؍ اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر نظام آباد کے Vٹائون کے علاقہ میں گذشتہ دو سال کے دوران ہوئے سرقہ کی وارداتوں میں ملوث شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔سرکل انسپکٹر رورل وینکٹیشورلو نے بتایا کہ آٹو نگر میں مقیم ایم اے خالد 20؍ جون کو 8 بجے شب اپنے مکان کو مقفل کرکے تقریب میں گئے ہوئے تھے ۔ تقریب سے واپسی کے بعد مکان پہنچ کر دیکھا تو ان کے گھر کی قفل شکنی کی ہوئی تھی اور مکان میں 5تولہ سونا،5 ہزار روپئے نقد لیکر فرار ہوگئے تھے۔ 24؍ستمبر کے روز آٹو نگر کے نصیر الدین کے مکان میں ہوئے سرقہ کی وارات میں 8تولہ سونا، 25تولہ چاندی کے زیورات،2 سیل فون ، 7 ہزار روپئے نقدلیکر فرار ہوگئے تھے۔ ان دونوں کیسوں کو Vٹائون میں کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات درج کررہی تھی کہ پولیس Vٹائون پٹرولنگ میں مصروف تھی کہ ایک شخص مشتبہ حالت میں گھوم رہا تھا اسے تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کرنے پر کئی چیزوں کا انکشاف کیااور بتایا کہ محمد فہیم ، سابق اور خالد مل کر ان دونوں مکانوں میں سرقہ کیا فہیم کے مکان پر چھان بین کرنے پر25تولہ چاندی ،12تولہ سونا،2 ہزار روپئے نقد برآمد کیا۔ اس کیس میں ملوث 3افرادفرار ہے جبکہ پولیس فہیم کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیااس کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے فہیم کو گرفتار کرنے پر سب انسپکٹر Vٹائون نوین کمار، سب انسپکٹر ناگاراج ، سی سی ایس کنہیالال، ہیڈ کانسٹیبل محمد عثمان کو مبارکباد پیش کی اور ریوارڈ دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔