نظام آباد۔31۔ڈسمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر نظام آباد میں سرقہ کی واردات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے پولیس اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے مسلسلہ چوکسی اختیار کرنے کی ہدایتوں کے باوجود بھی ماتحت عہدیداروں کی لاپرواہی سے شہر میں کسی نہ کسی مقام پر سرقہ کی واردات ہر روز پیش آرہی ہے نظام آباد کے IVٹائون پولیس اسٹیشن کے علاوہ رورل پولیس اسٹیشن کے گنگاستھان میں کل سرقہ کی واردات پیش آئی ہے تفصیلات کے بموجب شہر نظام آباد کے IVٹائون پولیس اسٹیشن کے علاقہ چندرا نگر میں کل سارقوں نے سرقہ کرتے ہوئے 5تولہ سونا لیکر فرار ہوگئے ۔ چندرا نگر کے اشوک 27؍ ڈسمبر کے روز اپنے مکان کو مقفل کرتے ہوئے ڈچپلی میں اپنے رشتہ داروں کے پاس گئے ہوئے تھے آج صبح مکان پہنچ کر دیکھا تو قفل شکنی کی گئی تھی جس پرفوری پولیس کو اطلاع دینے پر گھر کی تلاشی لینے پر پتہ چلا کہ الماری میں موجود 5تولہ سونا لاپتہ تھا پولیس IVٹائون اس سلسلہ میں کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔
دوسرا واقعہ گنگاستھان کے گنیش نگر کالونی میں پیش آیا۔ گنیش نگر کالونی میں مقیم راجندر رائو آئپا کا مالا پہنا ہوا تھا جس کی وجہ سے مکان مقفل کرتے ہوئے گذشتہ ایک ہفتہ سے ماکلور قیام پذیر تھے سارقوں نے کل رات ان کے مکان کی قفل شکنی کرتے ہوئے 2تولہ سونا کے طلائی زیورات 25تولہ چاندی کا سرقہ کیا سارقوں نے راجندر کے پڑوسی اسسٹنٹ سب انسپکٹر نرسنگ رائو کے مکان میں بھی سرقہ کرنے سے گریز نہیں کیا اے ایس آئی نرسنگ رائو تربیت کے حصول کیلئے حیدرآباد گئے ہوئے تھے ۔ان کے مکان کی قفل شکنی کرتے ہوئے اندر داخل ہوئے اورسرقہ کی واردات انجام دی ۔
نرسنگ رائو کے مکان میں لائٹ آن رہنے پر مالک مکان کو شبہ ہونے پر باہر نکلنے کی کوشش کی تو سارقوں نے ان کے دروازہ کو باہر سے بند کردیا جس پر انہوں نے چیخ و پکار شروع کی اور فوری فون کے ذریعہ دیگرمکینوں کو اطلاع دی تب سارق فرار ہوگئے ۔بالاجی نگر کے وشال اپارٹمنٹ میں مقیم مدرس نرملا کے مکان میں سرقہ کرتے ہوئے قیمتی اشیاء جس میں دو سونے کے رنگ ، تین تولہ چاندی کا سرقہ کیا ۔ پولیس اس سلسلہ میں ان کیسوں کو درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔