نظام آباد ۔ 22 ۔ مئی (فیکس ) جناب محمد نعیم الدین خادم اصلاح معاشرہ و ازالہ منکرات نے ہفتہ واری اجتماع تنظیم اصلاح معاشرہ و ازالہ منکرات منعقدہ مسجد عرفات احمد پورہ کالونی نظام آباد سے مخاطب کیا کہ نیکی کی طرف بلانا ، برائیوں سے روکنا ہمارا فرض ہے ۔ تنظیم اصلاح معاشرہ نے ہمہ مسالکی علماء کرام و دانشوران کی مدد سے موجودہ حالات میں وجود میں آئی ہے ۔ علماء کرام اور تمام اہل فکر و صحافی اس کو تعاون دیں اور سرپرستی کریں تو انشاء اللہ قوم کی اخلاقی تربیت ، عبادات ، حقوق کی ادائیگی اور برائیوں سے اجتناب کیا جاسکتا ہے ۔ جناب نعمان کارکن نے انتظامات کئے ، جناب سلیم متولی ، سلیم سکریٹری ریٹائرڈ آفیسرس اسوسی ایشن نے شرکت کی ۔ شرکاء کی کثیر تعداد موجود تھی ۔