جمعرات , دسمبر 12 2024

نظام آباد میں دھوپ کی شدت میں اضافہ

نظا م آباد ۔18 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں دھوپ کی شدت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے گذشتہ چند دنوں سے نظام آباد میں دھوپ کی شدت کی وجہ سے عوام بے حد پریشان نظر آرہی ہے اور دھوپ کی تاب نہ لاتے ہوئے گھروں تک محدود ہورہے ہیں ۔ شہر نظام آباد کی مصروف ترین سڑکیں بھی دھوپ کے اوقات میں سنسان نظر آرہی ہیں ۔ گذشتہ چند دنوں سے ضلع نظام آباد میں دھوپ کی شدت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھوپ کا اثر دکھائی دے رہا ہے ۔ دھوپ کی وجہ سے گرم ہوائیں اور لو لگنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ حکومت کی جانب سے دھوپ سے بچنے کیلئے ترجیح دی جارہی ہے اور ضلع انتظامیہ کو اس خصوص میں احکامات بھی جاری کئے جارہے ہیں ۔ طمانیت روزگار اسکیم کے مزدوروں کو دھوپ کے اوقات میں کام کرنے سے روک دیا جارہا ہے ۔ ضلع میں دھوپ کی وجہ سے طمانیت روزگار کے کام بھی متاثر ہورہے ہیں ۔ دھوپ سے محفوظ رہنے کیلئے ٹوپی اور چھتریوں کا استعمال کیا جارہا ہے اور ٹھنڈے مشروبات کے کاروبار بھی عروج پر ہیں اور کولرس ، اے سی کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔ معمر افراد کو گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہورہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT