نظا م آباد :19 ؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایک خاتون نے تین بچوں کو جنم دیا ۔ یہ واقعہ نظام آباد گورنمنٹ ہاسپٹل میں پیش آیا۔ سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راملو کی اطلاع کے بموجب کاماریڈی ضلع کے بانسواڑہ منڈل کے کتلا پور کی میرو بائی کو ڈیلیوری کیلئے کل نظام آباد دواخانہ میں شریک کروایا گیا ۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے بعد معائنہ اس بات کا انکشاف کیا کہ مادر رحم میں 3 بچے ہے۔ فوری آپریشن کرنا ضروری ہے جس پر ڈاکٹروں کی ٹیم نے آپریشن کیا اور خاتون نے 3 لڑکوں کو جنم دیا اور ہر لڑکا میں وزن 810 گرام ہے اور انہیں انکیوبیٹر پر رکھا گیا ہے ۔