نظام آباد:31؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ قیام کی یوم تاسیس تقریب کو بڑے پیمانے پر 2؍ جون سے 8؍ جون تک ایک ہفتہ تلنگانہ تقریب کو منانے کی حکومت کی جانب سے احکامات جاری کرنے پر ضلع کلکٹر مسٹر پی ایس پردیو منا نے عہدیداروں کو ایک ہفتہ تک تلنگانہ تقریب کو شاندار پیمانے پر منانے کی ہدایت دی۔ ضلع کلکٹر مسٹر پردیو منا، جوائنٹ کلکٹر وینکٹیشوررائو، ضلع ایس پی ڈاکٹر ترون جوشی کل پرگتی بھون میں عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے تلنگانہ تقاریب کو ایک ہفتہ تک منانے کیلئے حکومت کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے ہیں لہذا عہدیدار اس سلسلہ میں اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے بتایا کہ 2؍ جون کے روز پولیس پریڈ گرائونڈ پر پرچم کشائی کی جائے گی اور جلسہ سے ضلع کلکٹر مخاطب کریں گے اور اس موقع پر کلچرل پروگرام پیش کئے جائیں گے۔ تلنگانہ تہذیب سے متعلق کلچرل پروگرامس، طلباء کے مظاہرہ پیش کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ تلنگانہ قیام کیلئے چلائی جانے والی تحریک کے نتیجہ میں تلنگانہ کا قیام عمل میں آیا تلنگانہ کے 4 کروڑ عوام کا مطالبہ کی تکمیل کے موقع پر تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے ہی تلنگانہ تقریب کو منانے کیلئے سرگرمیوں کو آغاز کیا گیا ہے ضلع کے سیاسی جماعتیں تلنگانہ تقریب اپنے اپنے طورپر منانے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں۔ ٹی آرایس برسراقتدار جماعت ہونے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تقریب کے انعقاد کیلئے مصروف نظر آرہی ہے شہر میں استقبالی کمانیں، فلکسیاں،بائنرس، جھنڈیاں لگاتے ہوئے شہر کو گلابی رنگ میں تبدیل کرنے کیلئے فیصلہ کیا ہے نہ صرف شہر بلکہ دیہی سطح پر بھی تقریب کو منانے کیلئے نہ صرف برسراقتدار جماعت بلکہ اپوزیشن جماعتوں کو بھی اس تقریب میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے مصروف ہے۔ ٹی آرایس 2؍ جون کے آغاز 12:01 منٹ پر گاندھی چوک پر شہیدان تلنگانہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پروگرام کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی شرکت کرنے کے امکانات ہیں 2 ؍ جون کے روز ٹی آرایس کے سربراہ مسٹر کے چندر شیکھر رائوسکندرآباد پولیس پریڈ گرائونڈ پرصبح 10:15بجے حلف لے رہے ہیں ۔ اس حلف برداری تقریب میں شرکت کیلئے بھی ضلع نظام آباد کے بڑے پیمانے پر کارکن بھی شرکت کرنے کے امکانات ہیں ۔بی جے پی مرکز میں اقتدار پر ہونے کی وجہ سے بی جے پی بھی تلنگانہ تقریب کو بڑے پیمانے پر منانے کیلئے مصروف ہے سابق رکن اسمبلی اینڈالہ لکشمی نارائنا، ضلع بی جے پی صدر گنگاریڈی نے آج نظام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ تقریب کو ضلع میں بڑے پیمانے پر منانے کا اعلان کیا کانگریس کے ضلع صدر طاہر بن حمدان نے کہا کہ ٹی آرایس، بی جے پی تلگودیشم سے بھی علیحدہ طورپر رات 9 بجے سے مشعالی ریالی سے تلنگانہ تقریب کا آغاز کرنے اور رات 12 بجے سے 2؍ جون کا زبردست استقبال کرتے ہوئے ہوئے آتشبازی کرنے اور ایک ہفتہ تک تلنگانہ تقریب کو منانے کا اعلان کیا ۔تلگودیشم نے بھی تلنگانہ تقریب کو شاندار طورپر منانے کا فیصلہ کیا۔ ضلع تلگودیشم و ایم ایل سی مسٹر وی جی گوڑ نے تلگودیشم کارکنوں کو تلنگانہ تقریب میں شرکت کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر منانے کی خواہش کی۔