نظام آباد ۔ 4 ۔ ڈسمبر ( راست ) ادارہ گونج نظام آباد کے زیراہتمام ایک بین الریاستی مشاعرہ ڈسمبر کے آخری ہفتہ میں اردو گھر احمدی بازار نظام آباد میں عظیم الشان پیمانہ پر منعقد ہورہا ہے کنوینر ادارہ گونج جناب جمیل نظام آبادی نے بتایا کہ مشاعرہ میں حیدرآباد اور اضلاع کے نمائندہ شعراء کے ساتھ پڑوسی ریاستوں مہاراشٹرا اور کرناٹک کے شعراء کو بھی مدعو کیا جارہا ہے اس موقع پر ریاست کے دو قلمکاروں کو ان کی مجموعی خدمات کے اعتراف میں باوقار گونج ایوارڈ پیش کیا جائے گا اور جمیل نظام آبادی کے چھٹویں مجموعہ کلام حرف و سخن کی رسم اجرائی بھی عمل میں آئے گی ۔ قطعی تاریخ اور مدعو شعراء کے ناموں سے متعاقب واقف کروایا جائیگا ۔