نظام آباد:یکم؍ مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) انٹرمیڈیٹ سال اول کے نتائج ضلع نظام آباد میں 45 فیصد رہے گذشتہ سال ضلع نظام آبادریاست میں سال اول کے نتائج میں 16% رہے تو اس سال 20% فیصد رہے ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ لڑکیاں لڑکوں سے آگے رہے ضلع نظام آباد میں جملہ 26,752 طلباء و طالبات نے امتحانات تحریر کئے تو ان میں 12,125 طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی۔ ضلع بھر میں 13207 لڑکوں نے امتحانات تحریر کئے تو ان میں 5,132 کامیابی حاصل کی اور مجموعی طورپر 39 فیصد لڑکے کامیاب رہے جبکہ 13,545 لڑکیاں امتحانات تحریر کئے ان میں6993 لڑکیاں کامیابی حاصل کی اور 52% فیصد لڑکیوں کے نتائج رہے ۔ضلع نظام آباد میں 2008 ء میں ریاست بھر میں سرفہرست رہا تو 2009 ء میں چھٹویں مقام اور 2010 تیسرے مقام اور 2011 ء میں بارہویں مقام پر اور 2012 ء میں 38 فیصد اور 2013 ء میں 43 فیصد اور 2014 ء میںریاست بھر میں 20 ویں مقام حاصل ہوا اور ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی کاکتیہ تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے سب سے زیادہ رینک حاصل کیا ۔ کاکتیہ تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے ایم پی سی کرشنا تیجا 470 نشانات میں سے 446 نشانات حاصل کرتے ہوئے ریاست بھر میں دوسر امقام حاصل کیا۔ اسی طرح ایم پی سی کے سپنال گوڑ 470 کے منجملہ 465 نشانات حاصل کرتے ہوئے تیسرے مقام حاصل کیا۔ بی پی سی میں بی سشما 440 کے منجملہ 434 نشانات حاصل کرتے ہوئے ریاست بھر میں چوتھا مقام، ایم پی سی کی ورشا 462 ، ڈی بھارگو ایم پی سی 462 ، رادھیکا ایم پی سی 462 نشانات حاصل کرتے ہوئے ریاست بھر میں چھٹواں مقام حاصل کیا۔ ایم پی سی کے سرینواس 461، بی پی سی کے سنتوش 440کے منجملہ 431 نشانات حاصل کئے ۔ایم پی سی کی بی روہینا 460 نشانات حاصل کرتے ہوئے ریاست بھر میں آٹھواں مقام حاصل کیا۔ ایم ای سی میں لیاقت 472 نشانات حاصل کیا کاکتیہ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی ریاست بھر میں نمایاں مقام حاصل کرتے ہوئے اپنے تعلیمی اداروں کے نام روشن کرنے پر کاکتیہ کالج کے ڈائریکٹر رجنی کانت،پرنسپل محمدفرید الدین نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے طلباء کو مبارکباد پیش کی ۔