نظام آباد:3؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)میڈیکل کونسل آف انڈیا کے قواعد کے مطابق میڈیکل کالج کیلئے مطلوبہ اراضی کی فراہمی کیلئے ریاستی حکومت نے میڈیکل کالج کے روبرو واقع آراینڈ بی اور محکمہ جنگلات کی اراضی کو مختص کرتے ہوئے جی او 32 جاری کیا ۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو 7؍ اگست کے روز ضلع نظا م آباد کا دورہ کیا تھااور اپنے دورہ کے موقع پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے میڈیکل کالج کیلئے اراضی کو مختص کرنے کیلئے نمائندگی کی گئی تھی جس سے چیف منسٹر کے سکریٹری سمیتا سبھروال نے عہدیداروں کو نشاندہی کردہ اراضی کا سروے کروایا تھا ۔2 ایکر 23 گنٹہ اراضی میں سے 2 ایکر 11 گنٹہ اراضی میڈیکل کو مختص کرتے ہوئے باقی 12 گنٹہ محکمہ جنگلات کو اپنے حوالے کرنے کے احکامات دئیے گئے ۔ میڈیکل کونسل آف انڈیا کے قواعد کے مطابق میڈیکل کالج کیلئے 25 ایکر اراضی درکار ہے اور خلیل واڑی میں واقع سرکاری دواخانہ اور میڈیکل کالج کی جملہ 17 ایکر اراضی ہے۔ میڈیکل کونسل آف انڈیا کی ٹیم کے دورہ کے موقع پر اس بات کو نشاندہی کرتے ہوئے میڈیکل کالج کیلئے باقی اراضی فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی تھی جس میں بس اسٹانڈاور محکمہ جنگلات کی اراضی کی بھی نشاندہی کی گئی تھی۔ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر رائو کے دورہ کے موقع پر محکمہ جنگلات و آراینڈ بی کی اراضی کو میڈیکل کالج کے حوالے کرنے کیلئے نمائندگی کرنے پر چیف منسٹر کے سکریٹری شریمتی سمیتا سبھروال اس کا سروے کراتے ہوئے 2 ایکر 11 گنٹہ اراضی کو میڈیکل کالج کے حوالے کرنے کیلئے جی او نمبر 32کو جاری کیا۔ مختص کردہ 2 ایکر11 گنٹہ اراضی پر ایم بی بی ایس کے سال دوسرے کے پروفیسر کیلئے کوارٹرس تعمیر کئے جانے کئے جانے کے امکانات ہیں ۔ آرٹی سی بس اسٹانڈ اور راشٹرا پتی کے روڈ کے بارے میں ابھی کوئی احکامات جاری نہیں کئے گئے ہیں۔