نظام آباد ضلع پریشد انتخابات کیلئے 195 امیدوار

نظام آباد:25؍ مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع پر یشد، منڈل پریشد انتخابات میں حصہ لینے والے افراد کی پرچہ نامزدگی اور دستبرداری کے بعد ضلع نظام آباد کے36 ضلع پریشد کی نشستوں کیلئے 195 افراد میدان میں ہے ۔36 منڈلوں میں ضلع پریشد کیلئے 497 پرچہ نامزدگی داخل کی تھی ان میں سے 10افراد کی نامزدگی کو مسترد کرنے پر ان میں سے 3 افراد ضلع کلکٹر سے درخواست گذاری کرنے کے بعد دوافراد کو انتخابات میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا گیا جبکہ 8 افراد کے نامزدگی کو مسترد کیا گیا ۔ 150 افراد نے دستبرداری کی اور 195 افراد میدان میں ہے ۔ ایم پی ٹی سی کی 583نشستوں کیلئے 4752 پرچہ نامزدگی داخل کی گئی تھی ان میں سے دستبرداری کے بعد 2316 امیدوار میدان میں ہے ضلع پریشد کی نشستوں کیلئے کانگریس 36 نشستوں پر، ٹی آرایس 36 ، وائی ایس آر سی پی5 ، بی جے پی 31 ، تلگودیشم 29،سی پی ایم 4 ، سی پی آئی 2 ، بی ایس پی 1 ، لوک ستہ 2 دیگر 6 ، آزاد 43 پر مقابلہ کررہے ہیں ۔جبکہ ضلع نظام آباد 4 ایم پی ٹی سی نشستوں پر بلامقابلہ انتخاب عمل میں لایا گیا ضلع پریشد کیلئے 6؍ اپریل کے روز رائے دہی ہے اور 8؍ اپریل کے روز رائے شماری کی جائے گی۔ آرمور منڈل کے آلور ایم پی ٹی سی نشست پر کانگریس پارٹی کے سائنا بلامقابلہ منتخب ہوئے تو نندی پیٹ منڈل کے وینلا (کے) ایم پی تی سی نشست پر آزاد امیدوار سرینواس اور مدنور منڈل کے سرپور ایم پی ٹی سی کیلئے ٹی آرایس کی زرینہ بی ، مدنور منڈل کے لمبورہ نشست پر گوداوری بلامقابلہ منتخب ہوئی ہے۔ ضلع نظام آباد میں ضلع پریشد، منڈل پریشد کے علاوہ میونسپل کارپوریشن اور اسمبلی و پارلیمنٹ کے انتخابات ایک بعد ایک منعقد ہورہے ہیں اور اس کی سرگرمیاں تیزی سے شروع ہوگئی ۔ ہر پارٹی کے امیدوار اپنی کامیابی کیلئے انتخابی مہم میں شدت پیدا کردی ہے شہروں کے علاوہ دیہاتوں میں بھی انتخابی ماحول سرگرم ہے اور ہر شخص اپنی اپنی کامیابی کیلئے انتخابی مہم چلاتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو مصروف رکھے ہوئے ہیں ۔