نظام آباد سے کے سی آر کی انتخابی مہم کا آغاز

نظام آباد :2 اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو کل نظام آباد سے انتخابی مہم کا آغاز کررہے ہیں واضح رہے کہ چیف منسٹر چندر شیکھررائو نے اسمبلی تحلیل کے بعد امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا اور اس کے بعد سے ٹی آرایس کے امیدوار اپنے اپنے حلقہ میں انتخابی مہم میں مصروف ہے ۔چیف منسٹر بحیثیت پارٹی صدر اپنے پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز نظام آباد سے آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ نظا م آباد کے گر ی راج کالج گرائونڈ پر 3 بجے جلسہ سے مخاطب کریں گے ۔ رکن پارلیمنٹ کے کویتا اس جلسہ کی تیاریوں میں گذشتہ 4 دنوں سے مصروف ہے ۔ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو متحدہ ضلع کے 9اسمبلی حلقوں کے امیدواروں کا تعارف کروائیں گے اس جلسہ کی کامیابی کیلئے متحدہ ضلع کے 9 حلقوں سے بڑے پیمانے پر عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے تحلیل شدہ اسمبلی کے اراکین انتہائی مصروف ہے اور ان سابق اراکین اسمبلی کو رکن پارلیمنٹ کے کویتا کی رائے کی مطابق عوام کو جمع کرنے میں مصروف ہے اور ٹی آرایس اس جلسہ کو کامیاب بناتے ہوئے کامیابی کی راہ ہموار کررہی ہے ۔