نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے پر انتباہ

نظام آباد:30؍ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایس پی نظام آباد چندر شیکھر ریڈی نے صحافت کیلئے جاری کردہ اپنے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ 31؍ ڈسمبر کے روزشراب کی دوکانیںوقت مقررہ تک ہی کھلے رکھیں اس کے باوجود بھی اگر دکانات کھلے رکھ کر شراب کی فروختگی کرنے کی صورت میں شراب کی دوکانات مالکین کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا انتباہ دیا۔ بار ریسٹوریٹ و دیگر چیزیں بھی اجازت کے مطابق ہی کاروبار کو انجام دیں ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی۔ نظام آباد شہر میں 20 ٹیموں کو قائم کرتے ہوئے طلائی گردی کی جائے گی اور نشہ کی حالت میں گاڑیاں نہ چلانے اور بائیک پر دو افراد سے زیادہ سفر کرنے کی صورت میں ایم وی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ دوکانات و دیگر مقامات پر شراب نوشی نہ کرنے کی ہدایت دی ۔ نئے سال کے موقع پر منعقدہ تقریب سے دوسروں کو تکلیف نہ ہونے دیں اگر ایسا کیا گیا تو سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیااور امن و ضبط کی برقراری میں تمام افراد کا تعاون ناگزیر قرار دیا۔