نریندر مودی کی دورہ مائنمار کے دوران چینی قائدین سے ملاقات

بیجنگ /7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ ہفتہ اپنے بیرونی دورہ مائنمار اور آسٹریلیا کے دوران چینی صدر ژی ژپنگ اور وزیر اعظم لی کیپنگ سے ملاقات کریں گے۔ مائنمار کے شہر نائے پائیتو میں 12 اور 14 نومبر کو منعقدہ مشرقی ایشیائی قائدین کی کانفرنس کے دوران پہلی مرتبہ وزیر اعظم چین سے ملاقات کریں گے۔