نئی دہلی ۔ 2 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : نیپال کی ترقیاتی کوششوں کو ہندوستان کی تائید برقرار رکھنے کا عہد کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کل سے اپنے دورہ نیپال کا آغاز کریں گے ۔ اس دورہ کے لیے وہ زیادہ پرجوش دکھائی دے رہے ہیں ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ہے کہ ہند ۔ نیپال تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوگا ۔ علاقائی شراکت داری کے لیے ایک مثال قائم کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ نیپال کی قیادت کے ساتھ کام کرنے کے متمنی ہیں ۔ نریندر مودی اپنے ہم منصب سشیل کوائیرلا سے بات چیت کریں گے ۔ وہ نیپال میں دو روز قیام کریں گے جس میں کئی معاہدوں پر دستخط متوقع ہے ۔۔
مودی کی لہر میں کمی ، پرکاش امبیڈکر
ناگپور ۔ 2 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام) : بہریپ بھوجن مہا سنگھ کے صدر پرکاش امبیڈکر نے کہا کہ نریندر مودی کی لہر میں بتدریج کمی آرہی ہے ۔ اس سال کے اوائل میں لوک سبھا انتخابات کے دوران جو لہر چلی تھی اب اس کا غبارہ پھٹ چکا ہے ۔ آنے والے مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے حق میں ایسے نتائج برآمد نہیں ہوں گے ۔ زعفرانی پارٹیوں کی لہر تیزی سے ختم ہورہی ہے ۔ بی جے پی کو خاطر خواہ کامیابی نہیں ملے گی ۔۔