نریندر مودی متحرک گجرات چوٹی کانفرنس 2015ء کا افتتاح کرینگے

نئی دہلی۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی ’’متحرک گجرات عالمی چوٹی کانفرنس 2015ء‘‘ کے ساتویں ایڈیشن کا افتتاح کریں گے۔ وہ ریاست میں چیف منسٹر کی حیثیت سے عالمی سرمایہ کاروں کو راغب کرانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ وزیراعظم کے دفتر نے اس کانفرنس کے افتتاح کے لئے وزیراعظم کی موجودگی سے متعلق منظوری دے دی ہے۔ چیف منسٹر گجرات آنندی بین پٹیل نے کہا کہ اس سلسلے میں آج منعقدہ ایک کانفرنس کے موقع پر یہ بات بتائی۔ دو سال میں ایک مرتبہ منعقد ہونے والی یہ کانفرنس 11 جنوری اور 13 جنوری 2015ء کو مہاتما مندر گاندھی نگر میں منعقد ہوگی۔