نریندر مودی صرف مارکیٹنگ کرنے میں ماہر:کانگریس

حکومت کا ایک سال انہیں پہلا مارکیٹنگ گرو بنا دیا ہے : ڈگ وجئے سنگھ
بھوپال ۔ 24مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج وزیراعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ان کے اقتدار کا ایک سال ان کے لئے ہی سودمند ثابت ہوا ‘ عوام کیلئے کچھ نہیں کیونکہ وہ ایک مارکیٹنگ کے ماہرین کی حیثیت سے ابھرے ہیں ۔ اس طرح وہ مارکیٹنگ گرو بن گئے ۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ مودی حکومت کی گذشتہ ایک سال کی کارکردگی صفر رہی ہے ‘ البتہ مودی نے اپنی حکومت کی کارکردگی کو بہتر سے بہتر ہونے کا پروپگنڈہ کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ وہ ایک بہترین مارکیٹنگ گرو ہیں جنہیں اشیاء کی فروخت کا بہتر ہنر آتا ہے ۔ زیرو کارکردگی کے ساتھ اشیاء فروخت ہوئی ہیں تو اس کا دیرپا اثر نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے صرف یو پی اے حکومت کی اسکیمات کو ری پیاکیجنگ کی ہے ‘ پرانی اسکیمات کو نیا لیبل لگاکر پیش کیا ہے ۔ ان اسکیمات کو ایسے چلارہے ہیں جیسا کہ انہوں نے ہی تیار کئے ہوں اور ان کی این ڈی اے حکومت اس طرح کے اسکیمات لانے کی ماہر ہے ۔ مدھیہ پردیش کے سابق چیف منسٹر نے کہا کہ صرف ان علاقوں میں جہاں ملک کی پیداوار کیلئے مشہور ہیں وہاں سے ہی برآمدات کا تقاضہ پورا کیا جاتا ہے ۔ گوشت کی برآمدات میں بھی مودی حکومت کے دور میں اضافہ ہواہے ۔