کریم نگر ۔ 10جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وزیراعظم نریندر مودی اور تلنگانہ کے چیف منسٹر کے سی آر دونوں ہی عوام دشمن طرز عمل کے عادی ہیں ۔ سی پی آئی ایم ایل کے ریاستی آفس عاملہ مختار پاشاہ نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ۔ مرکزی اور ریاستی حکومت کارپوریٹ طاقتوں کے لئے اور انہیں کی مزید ترقی کیلئے اپنا طرز عمل اپناتے آرہے ہیں ۔ مقامی پریس کلب میں میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے مختار پاشاہ نے یہ باتکہی ۔ انہوں نے کہا کہ دلتوں کو تین ایکڑ اراضی دینے کا کے سی آر نے وعدہ کیا ‘ مگر آج تک اس پر عمل آوری نہیں ہوئی ۔ اس کے علاوہ پاور لومس کے مزدوروں کوماہانہ 21ہزار تنخواہ نہیں دی جارہی ہے جبکہ مطالبہ کیا گیا تھا ہیلت کارڈ سے بھی وہ لوگ ابھی تک محروم ہیں ۔ انسانی حقوق سنگھم کے صدر کے سی آر ہیں ‘ مزدوروں کے حقوق اور ان کے مسائل کی یکسوئی میں انہیں دلچسپی لینا ہوگا لیکن وہ مزدوروں کی بھلائی کے تعلق سے بے فکر نہیں ہیں ۔ اس موقع پر یامولا کشن ‘تاڈلہ پلی کشن ‘شنکر ‘ این رویندرا چاری ‘ این سرینواس ‘ محمدمظفر ‘ تکالہ مہیش ‘رتنم رمیش ‘راگو راجو اور لکشمن وغیرہ موجود تھے ۔