نئی دہلی۔ 16 جولائی (پی ٹی آئی) حکومت نے آج سرکاری طور پر معتمد خارجہ نروپما راؤ کو امریکہ میں آئندہ ہندوستانی سفیر کی حیثیت سے تقرر کرنے کا اعلان کیا۔ نروپما راؤ بہت جلد یہ ذمہ داری سنبھالیں گی۔ وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان نے بتایا کہ نروپما راؤ کو امریکہ میں ہندوستانی سفیر نامزد کیا گیا ہے اور وہ بہت جلد یہ ذمہ داری سنبھالیں گی۔ نروپما راؤ اس عہدہ پر میرا شنکرکی جانشین ہوں گی۔ یہ فیصلہ گزشتہ ماہ ہی کردیا گیا تھا۔