نرمل میں کانگریس امیدوار مہیشور ریڈی کو کامیاب کرنے کی اپیل

نرمل۔/19اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد اظہر الدین سابق رکن بلدیہ، سید عقیل اسعد، شیخ احمد سینئر کانگریس قائدین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ اقلیتوں کو متحد ہوکر سیکولر جماعت کے حق میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔ ان قائدین نے حلقہ اسمبلی نرمل سے کانگریس امیدوار مسٹر الیٹی مہیشور ریڈی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ مہیشوریڈی کو سیاست وراثت میں ملی ہے جن میں عوام کی خدمت کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔ اس نوجوان کو حلقہ اسمبلی نرمل کے تمام طبقات میں یکساں مقبولیت حاصل ہے، ان قائدین نے مہیشور ریڈی کو بھاری اکثریت سے منتخب کرنے کی اپیل کی۔