نرمل میں مسافر پر حملہ کرکے لوٹنے کا واقعہ

اندرون چوبیس گھنٹے لٹیرے آٹو ڈرائیورس کی ٹولی گرفتار
نرمل۔/9 مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رات دیر گئے بس اسٹانڈ سے ایک مسافر کو آٹو ڈرائیور نے بوتل سے شدید زخمی کرتے ہوئے سیل فون اور رقم لوٹ لی ۔ تفصیلات کے بموجب کل رات آٹو ڈرائیور کی ٹولی نے بس اسٹانڈ پر بس سے پہنچنے کے بعد موضع کالوا کیلئے ایک شخص نے کرایہ پر آٹو حاصل کیا اور موضع کالوا کیلئے چلنے کو کہا جبکہ آٹو میں دو نوجوان تھے انہوں نے اس شخص کو مضافاتی علاقہ میں آٹو روک کر بری طرح زخمی کردیااور رقم، فون چھین لیا ۔ پھر ایک بار بس اسٹانڈسے ایک مسافر موظف تحصیلدار کو انہوں نے اسی انداز میں نشانہ بنایا۔ ایک ہی رات میں دو وارداتوں میں ملوث اس ٹولی کو پولیس نے چوبیس گھنٹے کے اندر گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے ایک لاکھ سے زائد رقم بشمول گولڈ، سیل، فونس ضبط کرلیا۔ آج شام ضلع ایس پی مسٹر ششی دھر راجو نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں اس ٹولی کے دو سرغنوں کو اخباری نمائندوں کے روبرو پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کی اطلاعات کے ساتھ ہی سب ڈیویژنل پولیس آفیسر نرمل مسٹر ٹی منوہر ریڈی، سرکل انسپکٹر جیون ریڈی نے حرکت میں آتے ہوئے پولیس ٹیم کو متحرک کردیا اور ان سرغنوں کی تلاش میں پٹرول پمپ کے پاس لگے سی سی کیمروں کی مدد سے رات میں گرفتارکرلیا گیا۔ضلع ایس پی نے ٹی منوہر ریڈی ڈی ایس پی، جیون ریڈی سرکل انسپکٹر کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی بروقت کارروائی اور سی سی کیمروں کی مدد سے پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے اندر ملزمین کو گرفتار کیا جبکہ یہ ٹولی اگر فوری گرفتار نہ ہوتی تو اور بھی اس انداز میں منظم طریقہ سے آٹو میں بٹھاکرمسافرین کو ٹھگ لینے کا واقعہ رونما ہوتا تھا ۔ آٹو ڈرائیور اس کاس اتھی درگاہ مہیش، جی انیل نرمل کے ہی متوطن ہیں اور دو ملزمین جن کی عمریں اٹھارہ سال سے کم ہے ان کو میڈیا کے روبرو پیش نہیں کیا جاسکتا تاہم ضلع ایس پی نے پھر ایک بار نرمل کے تمام تاجرین سے اپیل کی کہ وہ سی سی کیمروں کو نصب کریں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورت میں پولیس کو مدد مل سکے۔