نرمل میں جشن تلنگانہ ریالی

نرمل ۔ 25 ۔ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس کی انتھک جدوجہد اور نوجوانوں کی قربانیوں کے تناظر میں علاقہ تلنگانہ کے سا ڑھے چار کروڑ عوام کی دیرینہ خواہش اور اس علاقہ کے عوام کی ترقی کی راہیں ہموار ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار مسٹر کے سری ہری راؤ نے پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل کی منظوری کے بعد آج نرمل پہونچنے پر ٹی آر ایس قائدین و پارٹی کارکنوں اور اقلیتوں کی جانب سے فتح جلوس جشن تلنگانہ ریالی نکالی گئی جو نرمل کے تمام علاقوں کا احاطہ کیا گیا ۔ نوجوان ایک دوسرے پر گلال چھڑکتے ہوئے پرجوش انداز میں رقص کرنے لگے ۔ مسٹر سری ہری راؤ نے کہا کہ ٹی آر ایس کا نصب العین صرف اور صرف علحدہ ریاست کی تشکیل تھا ۔ اس جدوجہد میں سماج کے ہر طبقہ نے حصہ لیا جبکہ کئی نوجوانوں نے علحدہ ریاست کی مانگ کو لیکر موت کو گلے لگالیا ۔

اس تحریک میں قربانیاں دینے والے نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہم تمام کی ذمہ داری ہے ۔ مسٹر سری ہری نے کہا کہ ٹی آر ایس اپنے تمام وعدوں کو پورا کرے گی اور تمام طبقات کے ساتھ انصاف کرے گی بلکہ ملک میں تلنگانہ ریاست ایک مثالی ریاست بن جائے گی ۔ اقلیتی قائدین محمد عتیق احمد ، سید اکرم علی ، محمد نذیر الدین حبیب ، محمد افسر نے ا پنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ چندرا شیکھر راؤ سربراہ ٹی آر ایس نے جس مقصد کے تحت پارٹی کی بنیاد ڈالی جس قافلہ میں سماج کا ہر طبقہ ان کے شانہ بہ شانہ پر احتجاج میں کھل کر حصہ لیا ۔ آج ہماری جدوجہد ان نوجوانوں کی قربانیوں کا ثمر ہمیں علحدہ ریاست کی شکل میں مل گیا ہے۔