نرسری میں پودوں کا معائنہ کیا

یلاریڈی۔ 16 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع پی اے مسٹر وینکٹیشورلو نے نرسری میں پودوں کو سوکھنے سے بچائے رکھنے کا مشورہ دیا۔ منڈل یلاریڈی کے لکشما پور، جنگا مائی پلی مواضعات میں EGS کی زیرنگرانی افزائش کئے جارہے ساگوان کے پودوں کی نرسریوں کا انہوں نے معائنہ کیا۔ اس موقع پر پودوں کے تحفظ کیلئے کئے جارہے اقدامات کے بارے میں معلوم کیا اور آنے والے موسم برسات میں عوام یہ پودے تقسیم کرنے کیلئے تیار کرنے کا مشورہ دیا تاکہ صد فیصد پودوں کی شجرکاری ممکن ہوسکے۔ پودوں کی شجرکاری سے ہی ماحولیات کو خوشگوار بنایا جاسکتا ہے۔