نرساپور۔ 30 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نرساپور حدود میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں 2 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔ سب انسپکٹر نرساپور پولیس وینکٹ راجہ گوڑ کے مطابق نرساپور حدود میں آر ٹی سی بس اور مسافر بردار آٹو میں خوفناک تصادم پیش آیا۔ یہ حادثہ چنتہ کنٹہ علاقہ میں آج دوپہر پیش آیا جس میں 44 سالہ للیتا ساکن دھرما ساگر اور 32 سالہ ایلم ساکن کنچن پلی برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بودھن سے سکندرآباد جانے والی آر ٹی سی بس اور نرساپور سے کوڑ پلی جانے والی آٹو میں تصادم ہوا۔ اطلاع کے ساتھ ہی مقامی رکن اسمبلی سی ایچ سدن ریڈی جائے مقام پہنچیں گے اور حادثہ کا معائنہ کیا۔