نرساپور میں جلسہ دستاربندی

سنگاریڈی /10 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مولانا قاضی محمد سمیع الدین قاسمی ناظم مدرسہ مفتاح العلوم نرساپور کی اطلاع کے بموجب مدرسہ مفتاح العلوم نرساپور کے 5 طلباء کے تکمیل حفظ قرآن مجید کے اعزاز میں 14 جون بروز ہفتہ بعد نماز عشاء بمقام احاطہ مدرسہ مفتاح العلوم میں جلسہ تکمیل حفظ قرآن مجید و دستاربندی زیر صدارت شاہ محمد جمال الرحمن صدرنشین ریاستی دینی مدارس بورڈ منعقد ہوگا ۔ جس میں مولانا حافظ خواجہ محمد نظیرالدین ناظم جامعہ عائشہ نسواں حیدرآباد ، مولانا محمد مجیب الدین قاسمی خطیب مسجد بنجارہ ہلز حیدرآباد اور مفتی نثار احمد قاسمی ندوی و دیگر مقررین بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت ہوئے خطاب کریں گے ۔