پٹنہ۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے جنتا دل (یو) رکن اسمبلی سرفراز عالم کے تعلق سے آج اپنی خاموشی توڑی اور کہا کہ اس معاملے میں قانون اپنا کام کرے گا۔ انہوں نے پارٹی سے معطلی کا اشارہ بھی دیا۔ نتیش کمار نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی خواہ وہ رکن پارلیمنٹ ہو یا رکن اسمبلی ، قانون سے بالاتر نہیں۔ پولیس کو قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف اپنا کام کرنے کی پوری آزادی ہے۔ جنتا دل (یو) رکن اسمبلی سرفراز عالم کے خلاف گزشتہ اتوار کو راجدھانی ایکسپریس میں مبینہ طور پر ایک جوڑے کیساتھ بدسلوکی کے سلسلے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے