سابق نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی نتیش کے خلاف صف آراء
پٹنہ۔/21اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی نے سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر بدعنوانی اور جرائم کے تحفظ کیلئے بیوریو چلائے جانے کا الزام عائد کیا تاکہ بہار میں جے ڈی ( یو ) کی کمزور حکومت کو کسی نہ کسی طرح زندہ رکھا جاسکے۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نتیش کمار کوئی میریج بیورو نہیں چلارہے ہیں بلکہ جرائم کے تحفظ کا بیوریو چلارہے ہیں تاکہ بہار میں جے ڈی (یو ) کی حکومت زوال پذیر نہ ہو۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ کچھ عرصہ قبل سابق وزیر اعلیٰ نے اپنے سابق نائب وزیر اعلیٰ پر بھی ان کے خلاف میڈیسن اسکام کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ( نتیش کمار ) کوئی میریج یبوریو نہیں چلارہے ہیں ۔ نتیش کمار نے دراصل مودی کے اس الزام کا حوالہ دیا تھا جہاں یہ کہا گیا تھا کہ نتیش کمار میڈیسن اسکام میں مبینہ طور پر ملوث ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ اسکام کی میڈیا میں زبردست تشہیر ہوئی تھی جبکہ یہ معاملہ عدالت تک پہنچ گیا تھا۔ لیکن سابق وزیر اعلیٰ نے کبھی بھی اس معاملہ کی عدالت میں عاجلانہ طور پر کارروائی مکمل کرنے کی خواہش نہیں کی۔