نتیش کمار اوچھی سیاست میں ملوث : بی جے پی

نئی دہلی 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے جنتادل (یو) لیڈر نتیش کمار پر دستوری اتھاریٹی پر اُنگلی اُٹھاتے ہوئے اوچھی سیاست میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا۔ پارٹی ترجمان شاہنواز حسین نے مانجھی کو 20 فروری کو اکثریت ثابت کرنے گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی کے فیصلہ کو قانونی حق قرار دیا۔ اُنھوں نے کہاکہ نتیش کمار کو اقتدار کی عجلت ہے۔نتیش کمار نے چند ماہ قبل بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے سے ترک تعلق کرلیا تھا حالانکہ بہار میں جے ڈی (یو) ۔ بی جے پی مخلوط حکومت قائم تھی اور ان کے ڈپٹی چیف منسٹر بی جے پی قائد سشیل کمار مودی تھے، لیکن بی جے پی سے ترک تعلق کے بعد نتیش کمار سے بی جے پی کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔