نتن گڈکری کو الیکشن کمیشن کی نوٹس

ممبئی ۔ 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن آف انڈیا نے مرکزی وزیر نتن گڈکری پر مہاراشٹرا کے ایک دیہی علاقہ میں جہاں انتخابات منعقد شدنی ہیں، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ایک نوٹس جاری کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کو لاتور میں ایک ریالی سے خطاب بی جے پی کے سابق صدر نے کہا تھا کہ رشوت لینے میں کوئی برائی نہیں ہے۔ ان کا یہ کہنا کہ سب سے پیسے لیجئے لیکن ووٹ دیجئے صرف ترقیاتی مقاصد کیلئے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے گڈکری پر الزام عائد کیا ہیکہ انہوں نے اپنے متنازعہ بیان کے ذریعہ ووٹرس کو رشوت لینے کی جانب راغب کیا ہے۔ نوٹس کا جواب 8 اکٹوبر کی شام تک داخل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اگر ایسا نہ ہوا تو الیکشن کمیشن گڈکری کے خلاف کارروائی کریگا۔ مہاراشٹرا میں 15 اکٹوبر کو انتخابات منعقد ہیں۔