ممبئی 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر نتن گڈکری مہاراشٹرا کے ضلع احمد نگر میں منعقدہ ایک عوامی تقریب کے دوران اچانک پستی و نقاہت کے سبب گر پڑے۔ ایک عہدیدار نے کہاکہ راہوری کی زرعی یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد میں اچانک اُس وقت چکرا گئے جب قومی ترانہ پڑھا جارہا تھا۔ مہاراشٹرا کے گورنر سی ایچ ودیا ساگر راؤ نے جو اس تقریب میں موجود تھے، گڈکری کو سہارا دیا اور سنبھالنے میں مدد کی۔ ڈاکٹروں نے گڈکری کا بروقت معائنہ کیا۔