یلاریڈی ۔ 7نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کا کستوربا گاندھی اسکول گذشتہ کچھ دنوں سے اختلافات کا مرکز بنا ہوا ہے ۔ پرنسپال‘ سی آر ٹی کے درمیان اختلافات ہونے سے اسکول عملہ میں ہر روز جھگڑے رونما ہورہیہیں جس کا منفی اثر راست طلبہ کی تعلیم پر پڑرہا ہے ۔ اسکول میں چند افراد عملہ عہدیدار سے جھڑا کرنے کی اطلاعات ہیں ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کستوربا اسکول میں فی الوقت پرنسپال کے ساتھ 6سی آر ٹی ‘ ایک پی ای ٹی‘ خدمات انجام دے رہے ہیں اور ان کے ساتھ اکاؤنٹنٹ ‘ ڈے واچ مین ‘ نائٹ واچ مین ‘ چپراسی ‘ اٹنڈر ‘ اسکول میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ سی آر ٹی میں کچھ افراد پرنسپال کو اہمیت نہ دینے سے ہی ان کے درمیان اختلافات گرم ہونے کے الزامات ہیں ۔ طالبات کے سامنے ہی روز جھگڑے کرتے ہوئے طالبات کو اپنے طرف کرتے ہوئے گروپ بندیاں عروج پر ہیں ۔ طلبہ کیلئے نمونہ بننے والے اساتذہ ہی اگر اس طرح کی حرکتوں میں ملوث ہوں تو طلبہ کا مستقبل کیا ہوگا ؟ یہ سوچ کر اولیائے طلبہ میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ اسکول کو تاخیر سے آنے والے پرنسپال کو ہی عملہ نے حاضری رجسٹر میں نشاندہی کی ہے تو یہ پتہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان کے درمیان کس قدر تناؤ ہے ۔ صبح ترانہ میں حاضر نہ ہونے والے عملہ کو پرنسپال نے چند روز قبل رجسٹر میں لال پن سے نشاندہی کی علامت لگائی تھی ۔ گذشتہ اکٹوبر 8-9 کو اسکول کی پرنسپال تاخیر سے آنے پر نامعلوم عملہ نے لال سیاہی سے نشاندہی کرنے پر پرنسپال حیرت میں پڑگئیں اور عملہ سے اس بارے میں سوال کرنے پر کسی نے بھی جواب نہ دیا جس کے بعد پرنسپال نے تاخیر سے آنے والے عملہ کو نشاندہی تاخیر کی کرنا بند کردیا ۔ اسکول میں اختلافات کی داستان اعلیٰ عہدیداروں کے روبرو جانے پر کئی مرتبہ اچانک تنقیح کرتے ہوئے عملہ کو تاکید کی اور عملہ نے بھی آئندہ سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کرنے کا تیقن دیا اور تحریری طور پر بھی پابندی پر اقرار نامہ لیا گیا‘ پھر بھی عملہ اور پرنسپال کے درمیان سردجنگ بند نہ ہونے سے اسکول میں آئے دن جھگڑے ہونے سے اولیائے طلبہ تشویش میں پڑگئے ہیں ۔ اس تعلق سے معلوم ہونے پر ریاستی معائنہ کار رامی ریڈی اسکول پہنچ کر مختلف ریکارڈ کا معائنہ کیا ۔ طالبات سے بات کر کے عملہ اور اساتذہ کے رویہ کے بارے میں معلومات حاصل کیں جس پر اختلافات ہونے کا انکشاف ہوا اور انہوں نے اس معاملہ کو ریاستی سطح کے عہدیداروں سے بتانے کی بات کہی ۔ تعجب اس بات کا ہے کہ AGO کے احکام کے بعد بھی ناگی ریڈی پیٹ کستوربا اسکول عملہ میں کوئی مثبت بدلاؤ نہ آسکا ‘ اب ان کے خلاف سخت کارروائی کرنا ہی باقی رہ گیا ہے ۔