ناگی ریڈی پیٹ میں 25.4 ملی میٹر بارش

یلاریڈی ۔ 2 ؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) موسم گرما کی شدت سے بے چین عوام کو اچانک ہوئی زوردار بارش نے کچھ حدتک پہنچائی ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں 44 ڈگری تا 46 ڈگری کی گرمی نے عوام کو گھر تک محدود کر رکھا تھا ایسے میں تیز سرد ہواؤں کے ساتھ زور دار بارش نے موسم کو ایک دم سے سرد کر دیا ۔ اور عوام کو سکون ملا ۔ ریونیو عہدیداروں نے بتایا کہ 25.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ اطراف کے چھوٹے چھوٹے کنٹوں میں بارش کا پانی جمع رہا ۔ جنگلاتی جانوروں کیلئے بھی یہ بارش بڑی حد تک راحت رہی ۔ پینے کے پانی نہ ہونے سے جانور آبادی کا رخ کرنے پر مجبور تھے ۔ شدت کا گرما عوام کو جس قدر پریشان کر رکھا ہے ان حالات میں بارش کی ایک بوند بھی راحت کے لئے اہمیت کی حامل ہے۔

Leave a Comment