یلاریڈی ۔ 11 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے چنور علاقہ میں سال 2006 ء سے سال 2013 ء کے درمیان اندرا ماں اسکیم کے تحت منظور کئے گئے مکانات کی تعمیرات سے متعلق عہدیداروں نے سروے کیا ۔ موضع میں 180 مستحقین کے منظورہ مکانات تعمیر نہیں کروائے ہیں ۔ فنڈ منظور ہونے کے باوجود تعمیرات نہ کئے جانے پر مستحقین سے سروے عہدیداروں نے بات کی اور مکانات کیوں نہیں تعمیر کئے گئے سوال کیا ۔ اس موقع پر ہاوزنگ DEE مسٹر ناگیشور راؤ ، پردیشور ، AE مسٹر سائی سندیپ ، کشتی گوڑ ، نریندر ، ورک انسپکٹران میں ناگیشور ریڈی ، سریکانت ، راجندر گوڑ موجود تھے ۔تساہلی کے خلاف سخت قانونی کارروائی
لاپرواہی کے خلاف
4 طبی ملازمین معطل
محبوب نگر ۔ 11 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محبوب نگر منڈل کے یدرہ پرائمری ہیلت سنٹر میں جائزہ کے وقت غلط رپورٹ دینے والے 4 اے این نمس کو معطل کرنے کے احکامات ضلع کلکٹر سری دیوی نے جاری کردیئے ۔ پرائمری ہیلت سنٹر کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر راگامائی پر کلکٹر نے برہمی ظاہر کی اور اسٹاف کے دیگر 8 افراد کو وجہ نمائی نوٹس جاری کی ۔ کلکٹر نے کھلے الفاظ میں کہا کہ حکومت حفظان صحت کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔ پرائمری ہیلت سنٹرس میں ایسی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیں گی ۔