ناگی ریڈی پیٹ میں دھان خریدی سنٹروں کاافتتاح

یلاریڈی ۔ 2 مئی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے گوپال پیٹ، ودل پرتی ، مواضعات پر سنگل ونڈو کی زیرنگرانی دھان خریدی سنٹروں کا سنگل ونڈو چیرمین مسٹر رامچندر ریڈی نے افتتاح کیا ۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ خریداری سنٹروں سے کسان استفادہ کریں۔ دھان فروخت کرنے والے کسانوں کو سنٹروں پر متعلقہ VRO سے سروے نمبر کے ساتھ فصل کی کاشت کی تفصیلات کا سرٹیفکیٹ ضرور ساتھ لانے کو کہا ۔ کسانوں کو دھان سنٹروں پر A گریڈ والے دھان پر فی کنٹل 1400 روپئے اور B گریڈ دھان کو 1360 روپئے ادا کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر سابق یلاریڈی مارکٹ کمیٹی چیرمین مسٹر پرتاب ریڈی نے کہا کہ دھان فروخت کرنے والے کسانوں کو حمالی کی رقم فوری اس وقت ادا کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ دھان کی رقم کی کسانوں کے کھاتوں میں جلد جمع کرنے کے اقدامات کرنے کا ڈیمانڈ کیا۔ اس موقع پر تحصیلدار مسٹر شیوا راجیا ، ونڈو CEO مسٹر کشٹیا ، ونڈو ڈائرکٹر مسٹر راجن ریڈی ، پوتی ریڈی ،نرسمہلو ، راملو ، سیاپتی ، ٹی آر ایس موضع صدر ہنڈمانلو ، قائدین میں نرسمہا ریڈی ، وینکٹ ریڈی ، راج شیکھر ، سدھاکر ، ہنڈمانلو اور دوسرے موجود تھے ۔