سوپر کیاٹ کرکٹ کوچنگ فاؤنڈیشن کا 20 مئی سے سلیکشن کیمپ
حیدرآباد ، 18 مئی (ای میل) امیچر 20-20 کرکٹ چیلنجر ٹروفی کا ناگپور (مہاراشٹرا) میں 30 مئی تا یکم جون 2016ء امیچر 20-20 کرکٹ فیڈریشن (انڈیا) کی سرپرستی میں اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس ایونٹ میں ملک کے مختلف حصوں سے ٹیمیں شریک ہورہی ہیں۔ سوپرکیاٹ کرکٹ کوچنگ فاؤنڈیشن حیدرآباد کی طرف سے بھی شرکت کی جارہی ہے۔ اس ضمن میں جمعہ 20 مئی سے 24 مئی تک اوپن سلیکشن کیمپ (U/17) سوپر کیاٹ کرکٹ گراؤنڈ ملک پیٹ (نزد اکبر ٹاورز) میں صبح 6:30 بجے تا 9:30 بجے اور پھر شام 5:30 بجے سجاتا پبلک اسکول واقع ناگی ریڈی گوڑہ، معین آباد، آر آر ڈسٹرکٹ میں منعقد کیا جارہا ہے۔ منتخب کھلاڑیوں کو ناگپور کے ایونٹ میں کھیلنے کا موقع حاصل ہوگا۔ دیگر تفصیلات کیلئے سکریٹری؍ چیف کوچ سوپر کیاپ کرکٹ کوچنگ فاؤنڈیشن مومن پٹیل (9247238262) سے ملک پیٹ گراؤنڈ پر شخصی طور پر بھی ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ سی مرلیدھر راؤ (9393331056) سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔