نئی دہلی ۔ 25 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ناگور میں دلتوں پر مظالم اضافہ کا الزام عائد کرتے ہوئے کانگریس نے بی جے پی زیر اقتدار راجستھان میں ایک چار رکنی انکشاف حقائق ٹیم روانہ کرتی ہے جو تشدد کے حالیہ واقعات کی تحقیق کرے گی جو اس علاقہ میں درج فہرست ذاتوں پر کیا گیا ہے۔ یہ ٹیم راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ وجئے لکشمی سادھو ، لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی ، سابق ریاستی وزیر دہلی راج کمار چوہان اور کل ہند کانگریس کے سکریٹری دیپک بہاریہ پر مشتمل ہے۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی نے انکشاف حقائق ٹیم روانہ کرنے کی منظوری دیدی ہے، جو راجستھان کے شہر ناگور میں دلتوں میں بڑھتے ہوئے مظالم کے بارے میں تحقیقات کرے گی، 14 مئی ناگور میں ایک پرتشدد ذات پات پر مبنی تصادم ہوا تھا جس میں 5 انسانی جانیں بشمول 4 دلتوں کی جانیں ضائع ہوئی تھیں ۔ قبل ازیں ناگور میں تین دلتوں کو زندہ جلا دیا گیا تھا۔ محکمہ درج فہرست ذاتیں کے صدرنشین کے راجو نے کہا کہ کانگریس منصوبہ بنا رہی ہے کہ دلتوں کے مسائل ملک گیر سطح پر بڑے پیمانہ پر بے مثال انداز میں لوک سبھا انتخابات سے پہلے دوبارہ پیش کئے جائیں گے۔ یہ واضح طور پر ریاست میں بی جے پی حکومت کو عوام سے دور کرنے کی کوشش ہے۔ پارٹی نے حال ہی میں منصوبہ بنایا ہے کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی 125 ویں یوم پیدائش تقاریب منائی جائیں گی جس کا قومی آغاز راہول گاندھی کریں گے۔ یہ تقاریب ایک سال تک جاری رہے گی۔