ناگرکرنول /25 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگرکرنول کے موضع ناگنول میں موضع کے سرپنچ شانتما کی صدارت میں پلے وکاسم پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر موضع میں درپیش آبی و برقی و مختلف مسائل کو وارڈ ممبروں نے منڈل سطح کے عہدیادروں کو واقف کروایا ۔ انہو ںنے کہا کہ پینے کے پانی کے بوروں سے مربوط ٹرانسفارمر کے مسلسل چل رجانے سے موضع میں پینے کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے ۔ اسی طرح موضع کے تالاب ، نالیوں کی گندی جیسے مسائل پر توجہ دلائی گئی ۔ بعد ازاں عہدیداروں نے موضع کے کستوربا پرائمری ، آنگن واڑی کے مراکز کا دورہ کرتے ہوئے ریکارڈز کی تنقیح کی ۔