ناگرکرنول /5 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) وٹرنری ڈپارٹمنٹ ناگرکرنول کے سنچالک مسٹر انجلپا نے اپنے ایک بیان کے ذریعہ کہا کہ حکومت کی جانب سے میوشیوں کے حفظان صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے موبائیل ہاسپٹل کے انتظام کے ذریعہ ڈیویژن بھر کے مواضعات میں علاج کی سہولت فراہم کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ناگرکرنول ڈیویژن بھر 60 ہزار خاندانوں کا ذریعہ معاش صرف مویشیوں کی افزائش پر منحصر ہے ۔ جن میں بکریوں اور دنبوں کی تعداد زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موسمی بیماریوں کے تدارک و دیگر بیماریوں کیلئے ٹیکہ و علاج ایک ہی وقت میں کرنا دشوار ہے لیکن موبائیل ہاسپٹل کے ذریعہ طبی عملہ جائے وقوع پہونچکر مویشیوں کا علاج کر رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کہیں مویشی امراض کا شکار ہوجائیں تو 18004251484 یا 9100026883 پر ایک مسڈ کال دینے پر طبی عملہ مویشیوں کے پاس پہونچکر علاج کریگا ۔