ناگالینڈ۔ دیما پور مسلم کونسل نے مساجد ریگولیٹ کرنے کا کیا فیصلہ

گوہاٹی۔ ناگالینڈ میں مساجد کی جانچ اور رجسٹریشن کا مسلم کونسل فار دیما پور( ایم سی ڈی) نے کیا ہے۔

ایشین ایج میں شائع خبر کے مطابق کارگذار صدر ایم سی ڈی مسٹر احید الرحمن نے کہاکہ 17ستمبر کے روز تمام پنگاجانا اور جامعہ مساجد کے مشترکہ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ لیاگیا ہے۔

مقرر قواعد پر عمل کیا جارہا ہے یا نہیں اس بات کا جائزہ لینے کے لئے مساجد کی جانچ کی جائے گی۔

ایم سی ڈی کا یہ فیصلہ اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ریاست میں روہنگی کی طرف سے سکیورٹی کو سنگین خطرات کا دعوی پیش کیاگیا ہے۔قبل ازیں میڈیا کے ایک حصہ نے انڈیا کی نارتھ ۔

ایسٹرن ریاست ناگالینڈ میں روہنگیوں سے خطرات کی خبریں دی تھی جس کے بعد 2000کے قریب مقامی مسلمانوں نے ہتھیار اٹھاتے ہوئے ناگاس کو ایسی کسی بھی حرکت سے روکنے کی تیار کی۔

خبر یہ بھی تھی کہ دیما پور کے امام روہنگی باغیوں سے رابطے میں ہے اور بڑی مقدار میں ہتھیار اور دھماکو سامان بنگلہ دیش سے حاصل کیاہے۔