حیدرآباد ۔ /22 فبروری (سیاست نیوز) عشق میں ناکامی کے سبب دو نوجوانوں نے خودکشی کرلی ۔ کاچی گوڑہ پولیس کے بموجب 22 سالہ جی وشواناتھ نے اپنے مکان واقع ستیہ نگر برکت پورہ میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے بتایا کہ وشواناتھ ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا اور وہ اسے شادی کرنا چاہتا تھا ۔ والدین کی عدم رضامندی کے سبب اس نے انتہائی اقدام کیا ۔ اسی طرح 19 سالہ سی ایچ رمیش نے اپنے مکان واقع گونڈلا پوچم پلی میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ عشق میں ناکامی کے سبب اس نے انتہائی اقدام کیا ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔