کریم نگر میں کانگریس امیدوار پونم پربھاکر کی پریس کانفرنس
کریم نگر /22 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ناکامی کے خوف کی وجہ سے ہی ایٹالہ راجندر حضورآباد کے ٹی آر سرسلہ کا کے سی آر نے دورہ کرتے ہوئے انتخابی مہم چلائی ۔ ٹی پی سی سی کارگذار صدر کریم نگر حلقہ اسمبلی کانگریس امیدوار پونم پربھاکر نے منگل کی شام کریم نگر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سی ایم کو ناکامی خوف پریشان کرنے لگا ہے ۔ تبھی تو دو وزراء کے حلقوں میں تشہیری مہم میں حصہ لئے ہیں ۔ اس تشہیری جلسہ میں کسانوں نے شکایت کی کہ ہمارے کھیتوں میں پانی نہیں آرہا ہے ۔ فصلیں سوکھ جانے کا خطرہ ہے ۔ کہنے پر پانی دئے جانے کا کارگذار سی ایم نے بھروسہ دیا ۔ یہ چناؤ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے ۔ ٹی آرا ایس چناؤ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتی آرہی ہے ۔ ہم نے چناؤ کمیشن سے شکایت کردی ہے ۔ اس کے باوجود چناؤ کمیشن عہدیدار خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے ۔ فنکشن ہالوں میں دیوالپم ہوٹلوں میں آشیرواد نامی جلسوں کا انعقاد دعوتوں کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ یہ بھی پروگرام چناؤ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت آتے ہیں ۔ جاریہ ماہ کی 24 سے 29 تک شہر گاؤں گاؤں پیدل دورہ کرتے ہوئے گھر نہ آتے ہوئے جہاں رات ہوجائے وہیں شب بسری کرتے ہوئے وہاں رہائش پذیر عوام ووٹرس سے ملاقات کروں گا ۔ کوٹمی قائدین تلگودیشم ضلع صدر جوجی ریڈی اور پرجا پتی پارٹی رام گوپال ریڈی جگاریڈی سی پی آئی قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہا کوٹمی کے امیدواروں کی کامیابی ہمارا مقصد ہے ۔ اسی کے تحت کام کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر سابق مئیر ڈی شنکر کے راج شیکھر کے آگیا ۔ ایم رمیش کشوا ریڈی وغیرہ موجود تھے ۔