27 مشتبہ افراد گرفتار، موٹر کاریں، آٹوز اور دیگر گاڑیاں ضبط
حیدرآباد ۔ 29 جنوری (سیاست نیوز) عوام میں تحفظ کے احساس کو یقینی بنانے کیلئے سائبرآباد و حیدرآباد پولیس وقفہ وقفہ سے محاصرہ اور تلاشی مہم کی جارہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ملکاجگری زون شریمتی راما راجیشوری کی قیادت میں ناچارم، میڈپلی اور اپل پولیس اسٹیشن حدود کے سرحدی علاقے چلکانگر میں کل رات دیر گئے پولیس کی جانب سے تلاشی مہم لی گئی تھی۔ اس آپریشن کے دوران پولیس نے 27 مشتبہ افراد جن کا تعلق جرم کی دنیا سے ہے، کو حراست میں لے لیا۔ بتایا جاتا ہیکہ پولیس کی 19 تلاشی ٹیموں نے یہ آپریشن انجام دیا جس میں 365 پولیس عہدیدار شامل تھے۔ رات دیر گئے شروع ہونے والے اس آپریشن کا اختتام آج صبح کی اولین ساعتوں میں اختتام کو پہنچا۔ پولیس نے اس مہم کے دوران جملہ 3 ہزار مکانات کی تلاشی لی جس میں 63 گاڑیاں، 4 کاریں، 15 آٹوز اور 44 موٹر سائکلیں ضبط کرلیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے تلاشی مہم کے دوران 9 گیس سلنڈرس اور گیس کٹرس بھی ضبط کئے۔ اس سلسلہ میں تفصیلات بتاتے ہوئے ڈی سی پی ملکاجگری رماراجیشوری نے بتایا کہ حراست میں لئے گئے مشتبہ افراد کی تفتیش کی جارہی ہے اور ابتدائی تحقیقات میں یہ معلوم ہوا ہیکہ کئی افراد بینک ڈکیتی، سرقہ اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہے۔
یا ۔۔