ناندیڑ میں رمضان راشن کی تقسیم

ناندیڑ۔ 7 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صفاء بیت المال شاخ ناندیڑ کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی 100سے زائد غریب خاندانوں میں تقریباً 31محلوں میں شامل شہر کے قدوائی نگر،ملت نگر ، پاکیزہ نگر ، جیسے سلم بستیوں میں غریبوں ، معذوروں اور بیوائوں میں رمضان راشن تقسیم کیا گیا۔ان سلم بستیوں میں صفاء بیت المال کے ذمہ دار حافظ مرزاء مظہر بیگ و دیگر ان کے ساتھیوں نے سروئے کرتے ہوئے انغریبوں اور معذوروں کے مکانات کو دریافت کیا۔ اسی ضمن میں گزشتہ روز شہر کے حیدر فنکشن ہال میں صفاء بیت المال شاخ ناندیڑ کی جانب سے ایک پروگرام کا اہتمام کر غریبوں ، معذوروں اور یتیموں اور بیوائوں میں ایک ماہ کا رمضان راشن پیکج تقسیم کیا گیا ۔اس موقع پر خدمت انجام دینے والے حضرات میں حافظ عبدالرزاق صاحب ، حافظ محمد ساجد علی خان ، حافظ محمدمظہر بیگ ، حافظ عبدالعزیز و محمد ضمیر صاحب و فیروز بھائی قریشی و محمد نثار بھائی و دیگر افراد نے خوب محنت کی ہے۔اس پروگرام کا آغاز حافظ محمد فاروق صاحب کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ حافظ عبدالعزیز نے نعتیہ کلام پیش کیا۔ اور حضرت مولانا مفتی محمد ایوب صاحب قاسمی اور محمد سرور قاسمی نے رمضان المبارک کی اہمیت اور اہتما م پر روشنی ڈالی۔